LATEST NEWS

NEW ENGINEERING BOOKS UPLOAD .....COMMING SOON!

Friday, 28 February 2014

windows 9

windows 9 c0mming soon
انٹرنیٹ پر گردش کرتی افواہوں اور خبروں کے مطابق مائیکروسافٹ اگلے سال اپریل تک اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم جاری کردے گا۔ یہ آپریٹنگ سسٹم جسے Threshold کے کوڈ نیم سے جانا جاتا ہے، کو ونڈوز 9 کہا جارہا ہے۔ اس بارے میں پہلی خبر پال تھروٹ کی جانب سے آئی جن کی ویب سائٹ winsupersite.com مائیکروسافٹ ونڈوز کی حوالے سے
مستند سمجھی جاتی ہے۔ دوسری جانب WZor نے دعویٰ کیا ہے کہ ونڈوز 9 کا آر ٹی ایم کوڈ اسی سال یعنی اکتوبر 2014ء میں جاری کردیا جائے گا۔ WZor کی جانب سے ماضی میں بھی مائیکروسافٹ کے حوالے سے کئی پیش گوئیاں بمعہ اسکرین شاٹس کی جاچکی ہیں جن میں سے اکثر بعد میں درست ثابت ہوئیں۔ WZor کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ یہ کون ہے اور کس طرح مائیکروسافٹ کے انتہائی خفیہ سافٹ ویئر تک رسائی حاصل کرلیتا یا کرلیتی ہے۔
پال تھروٹ نے اپنے بلاگ پر تحریر کیا ہے کہ مائیکروسافٹ، ونڈوز 8 کے نام کو مزید استعمال نہیں کرے گا۔ اس سے پہلے مائیکروسافٹ نے ونڈوز 8.1 جاری کی تھی جس کے بعد توقع تھی کہ شاید مائیکروسافٹ ونڈوز 8.2بھی جاری کرے گا۔ تاہم اب اس حوالے سے پایا جانے والا ابہام خاصی حد تک دور ہوگیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ مائیکروسافٹ ونڈوز 8 میں اس سے سرزد ہونے والی غلطیاں ونڈوز 9 میں نہیں دُہرائے گا۔ یہ کافی حیران کن ہوگا اگر مائیکروسافٹ نے ونڈوز 9 کے انٹرفیس میں بنیادی تبدیلیاں نہ کیں۔ مائیکروسافٹ ہرگز نہیں چاہے گا کہ صارفین پر ایسا تاثر قائم ہو کہ ونڈوز 9 دراصل ونڈوز 8 ہی کا کوئی بہتر او ر تبدیل شدہ ورژن ہے۔

No comments:

Post a Comment