LATEST NEWS

NEW ENGINEERING BOOKS UPLOAD .....COMMING SOON!

Monday, 12 January 2015

سانپ کاٹ لے تو کیا کیا جائے

برمنگھم (نیوز ڈیسک) سانپ کا زہر انسان کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے اور سانپ کاٹنے کی صورت میں فوراً ہسپتال پہنچنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مگر بدقسمتی سے عموماً ایسا ممکن نہیں ہوتا کہ فوری طور پر کوئی ڈاکٹر یا ہسپتال قریب دستیاب ہو، ایسی صورت میں فوری طور پر کچھ ایسے اقدامات کئے جاسکتے ہیں کہ جو ہسپتال پہنچنے تک انسان کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ مثلاً سانپ کے کاٹنے سے بننے والے زخم کے اوپر چارکول (مثلا لکڑی کا کوئلہ) گیلا کرکے لگائیں اور پٹی باندھ دیں۔ دو چمچ چارکول کا پاﺅڈر گیلا کرکے کھایا بھی جاسکتا ہے۔

البتہ رسی وغیرہ سے اعضاءکو کس کر باندھنا تاکہ زہر مزید نہ پھیلے، اس طرح کو ڈاکٹر مفید نہیں سمجھتے کیونکہ خون رکنے سے اعضاءبیمار بھی ہوسکتے ہیں۔ سانپ کے زہر کے اثرات کو زائل کرنے کیلئے ”ایکی نیشیا“ (ایک گلابی رنگ کا پھول) (Echinacea) کے تیل کو بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ چوبیس گھنٹے گزرجانے کے بعد چارکول کا استعمال فائدہ مند نہیں ہوتا اس لئے بینٹونائٹ کلے (ایک قسم کی چکنی مٹی) کو گیلا کرکے زخم کے اوپر سے لگانا چاہیے۔ اس وقتی علاج کے ساتھ ساتھ کوشش کرنا چاہیے کہ جلد از جلد ہسپتال پہنچاجائے۔

No comments:

Post a Comment